۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ نشست شورای سیاستگذاری هیئت هنر و رسانه با حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان

حوزہ/ استاد انصاریان نے کہا کہ اگر کوئی شخص خدا تک پہنچنے کے لئے اپنا مال، جان اور عزت و آبرو خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو درحقیقت اس نے خدا کے ساتھ ایک نفع بخش سودا کیا ہے اور خدائے تعالیٰ بھی اس کو دنیا و آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی وحید خراسانی کے دفتر میں شبِ شہادت امام ہادی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کے دوران، حجۃ الاسلام والمسلمین استاد انصاریان نے امام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے دنیا کی نعمتوں کی طرف توجہ کرنے اور خمس، زکوٰۃ، نماز اور روزہ جیسی نعمتوں اور نیک کاموں کے ذریعے آخرت کو آباد کرنے کے بارے میں امام علی نقی علیہ السلام کی ایک روایت کا تذکرہ کیا۔

حجۃ الاسلام استاد انصاریان نے کہا کہ اگر انسان اپنے آپ کو خدا اور حضرت حق کی نعمتوں سے جوڑ لے اور ان نعمتوں سے بھر پور استفادہ کرے تو وہ دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ خدا نے بھیجا ہے وہ سب حق ہے اور حق ایک نور کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا ہے اور حق تک پہنچنے کا واحد راستہ الہی اور دینی فرائض کی انجام دہی اور اہل بیت(ع) کی پیروی اور اطاعت ہے۔

استاد انصاریان نے کہا کہ کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جن کے والدین بت پرست اور دنیا کی نعمتوں میں غرق تھے لیکن انہوں بہتر اور مضبوط نورانیت، یعنی خدا کی توحید اور معنویت کے حصول کے لئے دنیا کی تمام نعمتوں سے منہ موڑ لیا اور حضرت دوست اور خدا کے ولی کے ہمنشیں بننے کے لئے جدوجہد کی اور دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین انصاریان نے مزید کہا کہ خدا کی وہ آیات جو تجارت، خدا کے ساتھ معاملات، تدبیروں اور حدود الٰہی کی پابندی اور مصائب و مشکلات کو برداشت کرنے کے بارے میں نازل ہوئی ہیں، اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اگر کوئی شخص ہر قسم کی آفات و مصائب میں مبتلا ہو اور صبر کا مظاہرہ کرے اور حدود الٰہی اور خدا کے احکامات کی پابندی کرے تو خدا بھی اسے دنیا اور آخرت میں کمال کے اعلیٰ درجے پر فائز فرماتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ کتنے ہی لوگ جوانی میں ہی توحید اور معرفت الٰہی تک پہنچے اور اللہ تعالیٰ نے ان سب کو ہر قسم کے مصائب اور آفات میں آزمایا اور ان لوگوں نے بھی توحید الہی تک پہنچنے کے لئے کوششیں کیں اور سربلند ہوگئے۔

استاد انصاریان نے کہا کہ اگر کوئی شخص خدا تک پہنچنے کے لئے اپنا مال، جان اور عزت و آبرو خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو درحقیقت اس نے خدا کے ساتھ ایک نفع بخش سودا کیا ہے اور خدائے تعالیٰ بھی اس کو دنیا و آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .